• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا کشتی حادثہ،11پاکستانیوں کی لاشیں لواحقین کے حوالے

Libya Boat Crashes 11 Pakistanis Dead Bodies Hand Over

لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے کے حادثے میں جاں بحق 11 افراد کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں،اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ائر پورٹ پر لواحقین لاشیں وصول کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ ہو گئے۔

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی سمندر میں ڈوبنے کے واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کئی دنوں سےاپنے پیاروں کی لاشوں کے منتظر تھے۔

جن جاں بحق افراد کی میتیں جدہ سے اسلام آباد لائی گئیں ،ان میں اکرام الحق ،تنزیل الرحمٰن،عظمت بی بی، ولید اکرام، فرحان علی، محمد قاسم بیگ ،محمد عزیز،کاشف جمیل،مرزا غلام فرید اور مظہر حسین کی میتیں شامل ہیں۔

بدھ کی شام کو لیبیا سے لاشیں براستہ سعودی عرب اسلام آباد کے بے نظیر ائیر پورٹ منتقل کی گئیں، لواحقین نے شکوہ کیا کہ انسانی اسمگلر ز نے سینکڑوں خاندان اجاڑ دئیے ہیں لیکن حکومت اور ایف آئی اے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کو پکڑنا نہیں چا ہتے ۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے افسران کا کہنا تھا کہ انسانی سمگلرز دنیابھر میں موجود ہیں ،انسان جب خودا سمگل ہونا چاہے تو کیا کیا جائے۔

وزارت خارجہ افسران نے بتایا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے اور اس واقعہ میں 13 پاکستانیوں کی ہلاکت کے معاملے پر لیبیا کی حکومت ساتھ مل کر تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین