• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کئی پردوں میں چھپے اپنے پہلے نشے کو مداحوں کے سامنے آشکار کر دیا ہے۔

عامر خان کی 1991ء میں ریلیز ہونے والی فلم جو جیتا وہی سکندر کے گانے پہلا نشہ پہلا خمار، نیا پیار ہے نیا انتظار کے بول اس وقت کے ہر نوجوان کی زبان پر عام تھے۔

سن 1973ء میں بطور چائلڈ اسٹار فلم انڈسٹری جوائن کرنے والے عامرخان اب ہر برس فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ فلم دے رہے ہیں اور دنیا بھر میں ان کے کام کو سراہا جارہا ہے۔

عامر خان نے گزشتہ برسوں میں تھری ایڈیٹس، دھوم تھری، پی کے، دنگل اور اب سیکریٹ سپر اسٹار میں اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت دنیا بھر میںکروڑوں دلوں میں اپنے لئے جگہ بنالی ہے، لیکن کسے پتا تھا کہ ہر برس فلم انڈسٹری کو سپر ہٹ فلم دینے والے عامر خان بل آخر اپنے زندگی کے پہلے نشے سے پردہ یوں اچانک ہی سرکا دیں گے۔

عامرخان نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنی زندگی کے پہلے نشے یعنی پہلے پیار کے بارے میں دل میں موجود راز بیان کر دیے۔

انہوں نے 14 فروری کو اپنے مداحوں کے پرزور اصرار پر بتایا کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی محبت 10برس کی عمر میں کی، اس وقت ٹینس سیکھنا شروع کی تھی، ہمارے گروپ میں 40 سے 50 بچے تھے، ان ہی میں ایک لڑکی کو دیکھ کر میں دنگ رہ گیا جس میں مکمل پیار کر بیٹھا۔

عامر خان نے پہلے نشے اور پہلے پیار کی کیفیت کو اپنے الفاظ یوں بیاں کیا کہ اپنی ہم عمر لڑکی سے پیار کر کے میں خود کو ہوائوں میں اڑتا محسوس کر رہا تھا، اسے متاثر کرنے کے لیے میں ٹینس کورٹ میں پہلے آتا اور آخر میں جاتا، اسی چکر میں میرے ٹینس کے کھیل میں نکھار آگیا۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنے پہلے اور خاموش پیار کی داستان کے اختتام کو یوں بیان کیا کہ ان کا یہ پیار کا خمار اس وقت اترا جب ڈیڑھ برس بعد لڑکی کا خاندان شہر چھوڑ کر کہیں اور شفٹ ہوگیا، جسے میں آج تک نہیں بھول پایا ہوں۔

تازہ ترین