• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیے

Nab Filed References About Nawaz Sharif

نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیخلاف ضمنی ریفرنس دائر کر دیے۔

ذرائع کے مطابق نیب آف شور کمپنیوں کی ملکیت کا پتا چلانے میں ناکام رہا، نیب نے لندن سے 10 کمپنیوں کا ریکارڈر حاصل کیا، ریکارڈ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے پتے پر حاصل کیا گیا، حاصل کردہ ریکارڈر کی نوٹری پبلک اور ہائی کمیشن سے تصدیق کرائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں زیادہ گواہان پاکستانی ہائی کمیشن کے ملازمین ہیں،نیب نے 10 کمپنیوں سے ان کی ملکیت، مالی حالت، چارج اور زمین کی ملکیت سے متعلق سوالات کیے، تاہم نیب کو یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ان کمپنیوں سے نواز شریف کا تعلق کیا بنتا ہے۔

ضمنی ریفرنس میں نیب نے جے آئی ٹی رپورٹ کا حوالہ دیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق حسین نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر رہے، العزیزیہ اسٹیل ملز ضمنی ریفرنس میں نیب نے شریف خاندان کی تقاریر اور بیانات کو ریکارڈر کا حصہ بنایا،نیب نے ہل میٹلزاورالعزیزیہ ضمنی ریفرنس میں نواز شریف کی تقاریر کو بھی شامل کیا۔

 

تازہ ترین