• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: ریاست فلوریڈا کے اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک

امریکی ریاست فلوریڈاکے اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ریاست فلوریڈا کے بروروارڈ کاؤنٹی میں مارجوری اسٹون مین ڈگلس ہائی اسکول میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور کو قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا ہے۔

نیکولس کروز نامی حملہ آور کی عمر 20 سال ہے جو اسکول کا سابق طالب علم رہ چکا ہے۔

وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کو فلوریڈا میں فائرنگ کے واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسکول میں گریڈ 9 سے 12 تک 3 ہزار 208 بچے اور 129 اساتذہ ہیں جبکہ فائرنگ کے وقت طلبہ کی بڑی تعداد اسکول میں موجود تھی۔

اس سے پہلے ریاست میری لینڈ میں نیشنل سیکورٹی ہیڈ کوارٹر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں، عمارت میں داخلےکی کوشش کرنیوالی گاڑی میں 3 افراد تھے، فائرنگ کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ فائرنگ سے سیکورٹی اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہوا ہے۔

تازہ ترین