• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارکن 18 فروری کے انٹرا پارٹی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں، فاروق ستار

Worker Take Full Participate In Intra Party Elections At 18 February Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ اٹھارہ فروری کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں، الیکشن رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے لیے ہوگا۔

پی آئی بی کالونی کراچی میں اپنی قیام گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ان کے نام سے رجسٹرڈ ہے، پتنگ کا نشان بھی ان کے نام پر ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کا احترام اور ان کی عزت دل سے ہو زبان سے نہ ہو، گھر کے مسائل گھر کے اندر ہی حل ہونا چاہئے، اگر کسی سے حل نہ نکلا تو وہ حل نکالیں گے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے بہادر آباد کے ساتھیوں کی دل آزاری ہو، انہوں نے اپنے تمام ساتھیوں کو بھی دل آزاری پر مبنی بیانات دینے سے منع کردیا ہے۔

تازہ ترین