• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجیوں کو غیرملکی ایجنسیوں کی خواتین سے بچنے کی ہدایت

Instruction To Indian Soldier To Avoid From Foreign Women Agents

بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اپنے فوجی اہل کاروں کو غیر ملکی ایجنسیوں کی خواتین سے محفوظ رکھنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے سرکاری حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ خوش شکل چینی اور پاکستانی خواتین سے محتاط رہیں کیونکہ انھیں افسران کو ٹریپ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ خواتین اردو اور انگریزی میں بات کرتی ہیں، بھارتی انٹیلی جینس بیورو کے ایک سینئر افسر نے اس تنبیہ کی تصدیق کر دی ہے۔

بھارتی انٹیلی جینس حکام کے مطابق غیر ملکی خفیہ اہل کار خوبصورت خواتین کے روپ میں سوشل میڈیا اور ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ایسے حکام کو شکار کر سکتے ہیں جو تنہا یا متجسس ہوں، ان افراد کو فیس بک اور واٹس ایپ کے ذریعے بھی ٹریپ کیا جا سکتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی اہل کاروں کو یہ تنبیہ عین ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جاری کی گئی۔
بھارت سرکار کے اعداد و شمار کے مطابق پچھلے چار برسوں میں تیرہ دفاعی اہل کار پاکستانی خفیہ ایجنسی کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

بھارتی حکام نے اس سے پہلے بھارتی فضائیہ کے ایک افسر ارون مرواہ کو گرفتار کر کے الزام لگایا تھا کہ اس نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر ایک پاکستانی لڑکی سے دوستی کی اور اسے بھارت کے اہم دفاعی راز دیے۔

اس کے بعد پیر کی رات ملٹری پولیس نے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور سے فوج کے ایک لیفٹیننٹ کرنل کو بھی ایسے ہی شبے میں گرفتار کر لیا۔

تازہ ترین