• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار ایک آدمی کیلئے پارٹی کو تتر بتر کر رہے تھے، وسیم اختر

Farooq Sattar Was Scattering Party For One Man Waseem Akhtar

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ فاروق ستار صرف ایک آدمی کی وجہ سے پارٹی کو تتر بتر کر رہے تھے ۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایم کیو ایم کے دو سو چار ارکان ہیں ، ان میں سے ایک سو سترہ ارکان ان کے طلب کردہ اجلاس میں شریک ہوئے۔

وسیم اختر نے کہا کہ کامران ٹیسوری رابطہ کمیٹی میں سے کسی کو بھی منظور نہیں، فاروق ستار انھیں چھوڑ کر واپس آئیں تو قبول کر لیں گے، رابطہ کمیٹی نے واپسی پر فاروق ستار کو کنوینر بھی بنا لیا تو انھیں قبول ہے ۔

تازہ ترین