• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹ کیخلاف تحقیقات میں غفلت، ایف آئی اے کو نوٹس

Negligence In Investigation Against Axact Notice To Fia

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے جعلی ڈگریوں کا دھندا کرنے والی ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات میں غفلت برتنے پر ایف آئی اے کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

قانونی نوٹس مرحومہ عاصمہ جہانگیر نے وفات سے ایک روز پہلے تیار کیا تھا ۔

پی بی اے کا کہنا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کی پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں ان کا آخری ڈرافٹ کیا گیا، قانونی نوٹس اسی طرح ایف آئی اے کو بھجوایا ہے۔

پی بی اے نے قانونی نوٹس میں کہا ہے کہ ایف آئی نے دباؤ میں شواہد چھپائے، عدالت عظمیٰ کو گمراہ کیا، ایف آئی اے ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف نئی ایف آئی آر درج کرے، اثاثے منجمد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے، منی لانڈرنگ کی تحقیقات دوبارہ کھولی جائیں، ایگزیکٹ کے کالے دھن سے چلنے والے بول نیوز اور لبیک کمپنی کی تحقیقات کرے تا کہ سچ سامنے آسکے۔

تازہ ترین