• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت بھی پیسکو کی نادہندہ نکلی

The Federal Government And Kpk Are Also Been A Disclaimer Of Pesco

وفاقی اور خیبر پختونخوا حکومت بھی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نادہندہ نکلیں۔صوبائی محکموں کے ذمے پیسکو کے 85کروڑ 40 لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں۔

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی دستاویزات کے مطابق محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا کے ذمہ 63 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔مختلف صوبائی محکموں نے پیسکو کے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

صوبائی حکومت سے گذشتہ چھ ماہ کے دوران 2 ارب ،96 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے گئےجبکہ مختلف وفاقی محکموں سے مجموعی طور پرتین ارب ، گیارہ کروڑ 60 لاکھ روپے ریکوری کی گئی۔

پیسکو کی دستاویز کے مطابق چھ ماہ کے دوران مجموعی ریکوری چھ ارب 80 کروڑ 85 لاکھ 70 ہزار روپے رہی۔

پیسکو کے مطابق گذشتہ چھ ماہ میں خیبر پختونخوا حکومت کے ذمے بجلی کا بل تین ارب 64 کروڑ 11 لاکھ 22 ہزار روپے جبکہ وفاق کے ذمے پانچ ارب 83 کروڑ 96 لاکھ 11 ہزار روپے بنا۔

تازہ ترین