• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچرے سے ملنے والی بچی کو اپنانے میں 200 افراد کی دلچسپی

Over 200 People Offer To Adopt Baby Girl Found In Garbage Dump Near Agra

بھا ر ت میں کوڑے کے ڈھیر سے چھ ماہ کی معصوم بچی ملی ہے جسے اپنانے کے لئے دو سو سے زائد لوگوں نے اپنی گودیاں حاضرکر دیں۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرادآباد کو آگرہ سے ملانے والی شاہراہ پہ پڑے کوڑے کے ڈھیر سے ملنے والی بچی کو اپنوں کا پیار نہیں ملا مگر پوے ملک سے سینکڑوں لوگ اس کو اپنانے کے منتظر ہیں۔

وہ بچی اب رام پور کی ایک دھرم شالہ میں رہ رہی ہےجہاں کے منتظمین نے اس کا نام ’پری‘ رکھا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ بچی جس طرح صحافیوں اور سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، اس سے بچی کے حقیقی والدین کو ڈھوندنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔

چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بچی کے والدین کی تلاش جا ری ہیں تاہم ہر طبقے سے تعلق رکھنے والوں نے اسے اپنانے کی نا صرف پیشکش کی ہے بلکہ وہ اس کو گھر لانے کے لئے پولیس، این جی اوز اور سیاستدانوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

دوسری جانب دھرم شالہ کے سپرانٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ انہیں ایک شخص کی کال موصول ہوئی ہےجس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پری کے والدین کو جانتا ہے جنہوں نے کسی مجبوری کے سبب بچی کو کچرے پر پھینک دیا تھا۔

حکام کے مطابق پری کے والدین جو بھی ہوں، پوری معلومات، تسلی اور ڈی این ٹیسٹ کے بعد ہی پری کو ان کے حوالے کیا جائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

تازہ ترین