• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی شہری چینی کمپنیوں کے اسمارٹ فونز استعمال نہ کریں،خفیہ ادارے

American Citizens Shouldnt Use Chinese Made Smart Phones Secret Agencies

امریکی اینٹلی جنس ایجنسیوں نے امریکی شہریوں کوسختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں اووائے اور زیڈ ٹی ای کے تیار کردہ اسمارٹ فونز سیٹس بالکل استعمال نہ کریں۔

US-Intelegence222

گزشتہ روز امریکی سینیٹ کی اینٹلی جنس کمیٹی کے سامنےبیان ریکارڈ کراتے ہوئے ایف بی آئی، سی آئی اے، این ایس اے اور ڈیفنس اینٹلی جنس ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں امریکی خریداروں کے لیے سیکیورٹی خدشات کا سبب بن رہے ہیں، اوراس بات کا امکان ہےکہ ان اسمارٹ فونز میں جاسوسی کے آلات نصب ہیں۔

ریاست ارکنساس سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن سینٹیر ٹام کاٹن نے اینٹلی جنس اداروں کے افسران سے کہا کہ وہ ہاتھ اٹھا کر اس بات کی حمایت کریں کہ پرائیویٹ امریکی شہریوں کو ایپل کی حریف اووائے یا اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی زیڈ ٹی ای کے مصنوعات استعمال کرنا چاہیے؟۔

سینٹیر ٹام کاٹن کے اس سوال پر خفیہ اداروں کے حکام بالکل خاموش رہے اور کسی نے بھی ہاتھ نہیں اٹھایا۔اس موقع پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرس رے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں اور مقامی حکومتوں کو اووائے اور زیڈ ٹی ای کی مصنوعات اور سروسز استعمال کرتے ہوئے کیونکر مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

US-Intelegence333

انھوںنے کہا کہ خطرہ یہ ہوتا ہے کہ اس طر ح کوئی بھی کمپنی، غیرملکی حکومتوں کے لیے ملکی ٹیلی کمیونیکشن انفرااسٹرکچر میں داخل ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔

اووائے کمپنی اس وقت دنیا بھر میں نیٹ ورکنگ آلات بنانے کے حوالے سب سے آگے ہے، اور امریکی حکومت نے پہلے ہی اسے وفاقی اداروں کو ٹیکنالوجی کے فروخت سے روک دیا تھا۔

اسکی وجہ یہ تھی کہ اگر انھیں مارکیٹ میں رہنے دیا جاتو یہ امریکا کے حساس معلومات کو تبدیل یا چوری کرسکتے تھے، اس طرح امریکی اداروں اور شہریوں کی جاسوسی کا عمل شروع ہوجاتا۔

تازہ ترین