• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی بینک میں پونے دو ارب ڈالر کا فراڈ، ہیروں کے تاجر کی تلاش شروع

Indian Bank Hit By 18bn Fraud Search Starts For Diamond Trader

بھارت میں ہیروں کے تاجرنے مقامی بینک کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا چونا لگا دیا، حکومت نے تاجر نیرو مودی کے اثاثے منجمد کر کے تلاش کا نوٹس جاری کردیاہے۔

India-Bank-Fraud-222

بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے تاجر اور بینک ملازمین کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں، بھارت کے پنجاب نیشنل بینک کا کہنا ہے کہ ممبئی برانچوں میں گیارہ ہزار تین سو ساٹھ کروڑ بھارتی روپوں کے فراڈ اور غیرقانونی لین دین کا پتا چلایا گیا ہے۔

فراڈ کیس میں بھارت کے نامور ہیروں کے تاجر نیرو مودی پر دھوکا دہی کا الزام عائد کیا گیا ہے، بھارت کے قرضہ دینے والےادارے پی این بی نے سی بی آئی سے رابطہ کرلیا ہے، سی بی آئی نیرو مودی کے خلا ف فراڈ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

India-Bank-Fraud333_1

اس سلسلے میں بھارتی تاجر نرو مودی کے ممبئی میں گھر اور شوروم سمیت کئی بھارتی شہروں میں چھاپے مارے گئے ہیں، وزیراعظم مودی کے دور میں بینک فراڈ کا ذمےدار کون ہے، اپوزیشن جماعت کانگریس نے اسکینڈل پر مودی سرکار سے سوال کر دیا ہے، بھارتی وزارت خزانہ نے تمام بینک برانچوں کو اپنے کھاتوں کی چھان بین کی ہدایت کردی ہے۔

تازہ ترین