• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ ، شوہرنے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا

Gujranwala Husband Killed And Killed Wife

گوجرانوالہ میں شوہرنے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔

لاہور کی رہائشی مقتولہ نے تین سال قبل ملزم سے پسند کی شادی کی تھی ۔

پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے دھلے میں علی رضا نامی شخص نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاہور کی رہائشی عمارہ نے تین سال قبل علی رضا سے پسند کی شادی کی تھی ۔

دو ماہ قبل دونوں میں جھگڑا ہوا تو عمارہ روٹھ کر میکے چلی گئی اور صلح کےبعد آج ہی گھر واپس آئی تھی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائےگا۔

تازہ ترین