سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی اوردست راست مریم نواز آج مانسہرہ میں خیبر پختون خواہ کے پہلےسوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی ۔
مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر ظفر محمود کے مطابق مریم نواز ضلع مانسہرہ کے تاریخی قصبے بفہ میں بعد از نماز جمعہ سوشل میڈیا کنونشن سےخطاب کریں گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ خیبر پختون خواہ میں سوشل میڈیا کا پہلا کنونشن ہے ، اس وجہ سے پورے صوبے سے سوشل میڈیا کے ورکرز کے ساتھ ساتھ اہلیان مانسہرہ اور لیگی ورکرز کی بھاری تعداد میں اس پروگرام میں شرکت متوقع ہے ۔