• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اور چین کی بنگلہ دیش اسٹاک ایکس چینج میں حصص کے حصول کی کوششیں

China Battles India For Stake In Bangladeshs Biggest Stock Exchange

علاقائی اثرورسوخ کی دوڑ میں بھارت اور چین نے بنگلہ دیش کے اسٹاک ایکس چینج میں بھاری حصص کے حصول کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

ڈھاکا اسٹاک ایکس چینج کے چیف ایگزیکٹیو کاکہنا ہے کہ بھارت نے 25 فیصد حصص کے لیے 15 ٹکا فی شیئر کا ٹینڈر جمع کرایا جبکہ چین نے 22 ٹکا فی شیئر علاوہ 37 ملین ڈالر مالیت کی تکنیکی سپورٹ فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔

چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کا ٹینڈر منظور کر لیا گیا تھا لیکن بنگلہ دیش کے مالیاتی ضابطہ کاروں نے اسے مسترد کر دیا۔

دوسری جانب بنگلہ دیش سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی حتمیفیصلہ نہیں کیا گیا۔

مقامی رپورٹس میں بھارت کی جانب جھکاؤ کا ذمہ دار بنگلہ دیش میں سیاسی دخل اندازی کو ٹہرایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین