• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برینڈن میکولم کی دبئی آمد، لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

Brendon Mccullum Dubai Arrival Joins Lahore Qalandar

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم پی ایس ایل تھری میں اپنی ٹیم لاہور قلندرز کی قیادت کے لیے دبئی پہنچ گئے۔

لاہور قلندرز کے کپتان کی دبئی آمد کے موقع پر دبئی ایئر پورٹ پر ٹیم مینجمنٹ نے ان کا استقبال کیا ۔

اس سے قبل گزشتہ روز لاہور قلندرز کا پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل دستہ دبئی پہنچا تھاجہاں ہوٹل میں آرام کے بعد آج سے ٹیم اپنی ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی۔

لاہور سے روانگی سے قبل قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں ان کی ٹیم شائقین کو مایوس نہیں بالکل نہیں کرے گی۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو ٹیم کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے لاہور قلندرز کے کرکٹ کے لئے اقدامات اور کشمیر میں ٹیلنٹ ہنٹ پراجیکٹ کو سراہا ۔

رانا عاطف نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انہیں ٹیم کا سوینئیر دیا ۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ کرکٹ کے فروغ کیلئے مثبت کام کررہی ہے۔

تازہ ترین