• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عالم نے ویلنٹائن ڈے کو مثبت سماجی تہوار قرار دے دیا

Saudi Cleric Endorses Valentines Day As Positive Event

سعودی عرب کے ایک معروف عالم دین نے ویلنٹائن ڈے کو مثبت سماجی تہوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

مکہ کی مذہبی پولیس کے سابق سربراہ اور عالم دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے شریعت خلاف نہیں اور اس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔

عرب ٹی وی کو ایک انٹرویو میں سعودی عالم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مغربی معاشروں میں کئی سماجی تہوار منائے جاتے ہیں اور اسی مناسبت سے ویلنٹائن ڈے پر بھی ایک دوسرے کو گلاب کے پھول دیے جاتے ہیں۔

احمد قاسم الغامدی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو پھول دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے تاہم اسلامی اقدار کی پاسداری ضروری ہے۔

تازہ ترین