• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل کی 100 ایکڑ زمین قبضہ مافیا سے چھڑالی گئی

100 Acres Of Steel Mill Land Is Now Free From Mafia

پاکستان اسٹیل کی سو ایکٹر زمین کو غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیم مافیا سے خالی کرالیا گیا ۔

اسٹیل مل محکمہ سیکورٹی نے عباسیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست بھی جمع کرادی ۔

پاکستان اسٹیل کے قائم مقام سی ای او شکیل احمد نے ملز کی زمین پر قبضے کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سیکورٹی کو فوری طور پر کارروائی کرکے زمین خالی کرانی کی ہدایت کی تھی ۔

اسٹیل ملز محکمہ سیکورٹی نے پولیس کو زمین واہ گزار کرانے کے لئے درخواست دی ۔

کارروائی میں پاکستان اسٹیل کی سیکورٹی اور اسٹیل ٹاون پولیس نے حصہ لیا اوربھاری مشنری کی مدد سے سو ایکٹر زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ۔

قبضہ مافیا نے غیر قانونی طریقہ سے پاکستان اسٹیل کی سو ایکٹر زمین پر قبضہ کرلیا تھا ۔

 

تازہ ترین