• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا شجرکاری مہم 2018 کا آغاز

Sindh Chief Ministers Inaugural Campaign Starts At 2018

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے’ سرسبز سندھ‘ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں پودا لگاکر موسم بہار شجرکاری مہم 2018 کا آغاز کردیاجس کے تحت صوبے بھر میں 5 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگاتے ہوئے موسم بہار کی شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں اور پودے لگارکر ان کی حفاظت بھی کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جنگلات کو فروغ دینے اور صوبے میں جنگلات کا رقبہ بڑھانے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔ صوبے میں شجرکاری مہم کے لیے جس کسی کو بھی پودے چاہیں وہ صوبائی محکمہ جنگلات سے مفت لے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ مہم کے دوران سندھ کو سرسبز بنانے کے لیے2 کروڑپودے لگائے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کنزرویٹرفاریسٹ سندھ سرکل کو ہدایت کی کہ سرکل کے تمام ڈویژنل افسران کو ہدایات جاری کریں کہ وہ شجرکاری مہم کے اہداف حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں ۔

شجرکاری مہم کے موقع پر سیکریٹری جنگلات آصف حیدر شاہ، چیف کنزرویٹر جنگلات و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

تازہ ترین