• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی کا آئندہ پی ایس ایل ملائیشیا میں کرانے پر غور

Pcb Considering Malaysia As Future Venue For Psl Sethi

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مستقبل میں ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے لئے متبادل جگہ پرغور شروع کردیا ہے۔

پروگرام “اسکور” میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا کے گراؤنڈز دیکھنے جا رہے ہیں، اگر ملائیشیا میں معاملات طے پا گئے توہمارا آدھا خرچا کم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یو اے ای میں دوسری لیگز ہوں گی تو ہمارے لئے وہاں کھیلنا مشکل ہے۔

چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے پیسے جمع کرا دیے ہیں،ایک دو فرنچائزز نے ابھی کھلاڑیوں کی آدھی فیس دینا ہے۔

تازہ ترین