• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس ملک کی سڑکوں کا نظام بہتر ہو گا، وہی ترقی کر سکتا ہے،امداد پتافی

The Countrys Roads System Will Be Improved The Same Can Be Developed

سندھ کے صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی نے کہا ہےکہ جس ملک کی سڑکیں اور مواصلاتی نظام بہتر ہو گا، وہی ملک ترقی کر سکتا ہے۔ دوسال پہلے جب وزارت مواصلات کی ذمے داری سنبھالی تھی تو محدود بجٹ میں رہتے ہوئےسڑکوں کی بحالی کسی چیلنج سے کم نہیں تھی۔ مواصلاتی نظام کا تفصیلی جائزہ لیاتو اندازہ ہوا کہ اسے بہتر کرنے کیلئے روایتی اپروچ سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بحالی کے کاموں کو بہتر کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کو تجاویز دیں۔ مشکور ہوں کہ میری تجاویز پرعمل ہوا۔ پیپلز پارٹی نے صوبے میں سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے بہترین اقدامات کیے ہیں،نئی سڑکوں کی تعمیر، سڑکوں کی دیکھ بھال ہمیشہ سے عوامی حکومت کی ترجیح رہی ہے۔

Pitafi_L2

ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں کی تعمیر اور مربوط مواصلاتی نظام کا فائدہ عوام کو پہنچتا ہے،سڑکیں بنتی ہی بروقت رسائی ممکن ہونے کے لیے ہیں، ہنرمند طبقہ روزگار کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ یا ایک شہر سے دوسرے شہر تک کا سفر آسانی سے طے کرسکتے ہیں۔ سڑکیں بن جانے اورگاڑیوں کی آمد ورفت سے چھوٹے کاروبار جنم لیتے ہیں، ہماری اولین ترجیح صوبے کی سڑکوں اور مواصلاتی نظام پر توجہ دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی خصوصی گرانٹ اور عالمی بینک کی فنڈنگ نے نمایاں کردار ادا کیا۔ عالمی معیار کو یقینی بنانے سے ایشین بینک کے اعتماد میں اضافہ ہوا جس کے پیش نظر گزشتہ 3 سالوں میں مواصلات کے شعبے کے بجٹ میں بتدریج اضافہ ہوا۔

مالی سال 18-2017 میں مواصلات کے شعبے کیلئے 26 ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔ محکمہ توانائی کی 5.757 ارب کی 14 اسکیمیں بھی وزارت مواصلات کو منتقل کی ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں وزارت مواصلات نے 118 اسکیمیں کامیابی سے مکمل کیں،انشاء اللہ رواں سال 200سے زیادہ اسکیمیں اپنی تکمیل کو پہنچیں گی۔

ہزار کلومیٹر کی41 اسکیمیں 31 مارچ 2018 تک مکمل ہوں گی جن میں سے 22 مکمل ہوچکی ہیں۔مجوزہ اسکیموں میں پانچ فلائی اوور ایک پل بھی بنے گا، زیادہ تر اسکیمیں بند تھیں جن کیلئے خصوصی فنڈز کا بندوبست کیا گیا۔2016-17 میں 24 اور 2015-16 میں 18 اہم اسکیمیں مکمل کی گئیں۔

سڑکوں کی ضروریات کو مزید پورا کرنے کیلئے ہم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی پالیسی متعارف کروائی۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت 5 بڑے منصوبے شروع کئے جن میں 2 کامیابی سے مکمل ہوچکے ہیں۔

 

تازہ ترین