• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور کا ہٹ گانا ان کی بیٹی سونم پر فلمانے کی تیاری

بالی وڈ اداکار انیل کپور کا مشہور گانا ’ایک لڑکی کو دیکھاتو ایسا لگا‘ اب اُن کی صاحبزادی پر فلمایا جائے گا، بالی ووڈ کی نئی فلم میں پہلی بارانیل کپوراور سونم کپور ساتھ کام کریں گے۔

 

بالی ووڈ کے نامور اداکار انیل کپور اور اُن کی صاحبزادی سونم کپور حقیقی زندگی کے بعد فلمی دنیا میں بھی باپ بیٹی کے کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور اور سونم کپور پہلی بار سلور اسکرین پرساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

اس فلم میں انیل کپور کی 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم 1942: A Love Story'کے مشہور گانے 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا بھی شامل کیا جائے گا، جسے اُن کی صاحبزادی سونم کپور اور راج کمار راؤ پر فلمایا جائے گا۔

شیلے چوپڑا کی ہدایتکاری اور ودھو ونود چوپڑا کی پروڈیوس کردہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا میں انیل کپور ،سونم کپور اور راج کمار راؤ سمیت بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم 'ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا رواں سال 12اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین