• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سترہ امریکی صدور نے کیئریر کا آغاز نچلی ملازمتوں سے کیا

دنیا کے طاقتور ترین ملک کے صدر بننے سے قبل ویسے تو زیادہ ترامریکی صدور وکالت، سیاست یا پھر سپاہ گری کے پیشوں سے وابستہ رہے ہیں۔

اگر تاریخ میں کے جھرونکوں میں دیکھا جائے تو بعض صدور نے بہت ہی معمولی قسم کے پیشوں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر دنیا کے طاقتور ترین ملک کے صدر منتخب ہوئے۔

President-Clinton1124_1

ان میں سے کوئی میخانے کا ساقی تھا تو کوئی ہالی ووڈ کا اداکارتو کسی نے معمولی نوعیت کی مزدوری کی۔ان میں سترہ تو ایسے صدور شامل ہیں، جنھوں نے انتہائی نچلے یاکم اہم کیریئر سے اپنی زندگی کا آغازکیا، اور ایسا کرتے ہوئے انھوں نے کوئی عار محسوس نہیں کیا۔

President-Regan-1123_1

ان میں پہلا نام صدر اینڈریو جیکسن کا ہے جو 1829سے 1837تک صدر رہے۔وہ صدر بننے سے قبل کورئیر(پیغام رساں ) تھے۔غلامی کا خاتمہ کرنے والے اورامریکی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب کرنے والے امریکی صدر ابراہم لنکن جو 1861سے 1865تک صدر رہے، وہ واحد لائسنس یافتہ میخانے کے ساقی ہیں جوکہ چیف ایگزیکٹو کے عہدے تک پہنچے ۔

President-Ford-1125_1

انھوں نے اپنے ایک دوست کے ساتھ ملکر 1833میں شراب خانہ چلانے کا لائسنس لیا ۔بعدازاں نے انھوں نے پوسٹ ماسٹر بننے کے لیے یہ پیشہ ترک کیا۔

صدر اینڈریوجانسن ، صدر لنکن کے قتل کے بعد 1865سے 1869تک صدر رہے، اپنی نوجوانی میں انھوں نے اپنی والدہ سے درزی کا کام سیکھا اور بعد میںانھوں نے جنوبی کیرولینا اور ٹینیسی میں ٹیلرنگ کا کام کیا ۔ صدر جیمز گارفیلڈ بہت ہی مختصر مدت کے لیے امریکی صدر رہے، وہ مارچ 1881سےاپنے قتل کے دن تک یعنی 19 ستمبر 1881تک صدر امریکا رہے ۔

President-Nixon-1122_1

وہ اپنے کزن کی نہروں میں چلنے والی کشتیوں کو جانوروں کی مدد سے چلایا یا کھینچا کرتے تھے اور انھیں اسکا ماہانہ معاوضہ آٹھ ڈالر ملا کرتا تھا۔صدر بینجمن ہیریسن 1889سے 1893تک امریکا کے صدر رہے انھوں نے قانون کے شعبے میں قدم جمانے سے قبل عدالت میں بطور پیشکار ڈھائی ڈالر روزانہ کی اجرت پر کام کرتے تھے۔

President-Jhonson-1127_1

صدر گرور کلیولینڈ 1893 سے 1897تک صدر رہے ، اس سے قبل وہ نیویارک کی ایری کائونٹی کے شیرف رہنے کے علاوہ انھوں نے جلاد (پھانسی دینے والا)کے فرائض بھی انجام دیئے۔صدر وارن ہارڈنگ 1921سے1923میں اپنی موت تک دوبرس تک صدر رہے۔ وہ صدر بننے سے قبل اخبار کی ملازمت کرتے رہے۔

صدر جان کالوون کولج 1923سے1929تک صدر رہے، گو کہ وہ اپنی جوانی میں وکیل بنے تاہم لڑکپن اور نوجوانی میں وہ کھلونے اور گڑیاں بنایا کرتے تھے اور ایک اسکو ل میں کام کرتے تھے۔

President-Truman-1128_1

صدر ہربرٹ ہوور1929سے 1933تک صدر رہے، اس سے قبل وہ جیولوجسٹ اور مائننگ انجینئر رہے۔صدر ہیری ایس ٹرومین 1945سے 1953تک صدر امریکا رہے، صدر بننے سے قبل وہ کنساس سٹی میں سلائی کے دھاگوں، بٹن اور زپ وغیرہ جیسی اشیا کی ایک دکان چلاتے تھے ۔

صدر لنڈن بی جانسن جوکہ 1963سے 1968تک صدر رہے، بچپن میں وہ اپنے جیب خرچ کے لیے جوتا پالش کا کام کرتے تھے بعدازاں انھوں نے اپنی اس مہارت کو ہائی اسکولوں میں بھی استعمال کرکے آمدنی کاذریعہ بنایا۔ اسکے علاوہ اپنے انکل کی بکریاں چر ا کر بھی انھوں نے اپنی زندگی گزاری۔

صدر رچرڈ نکسن امریکی تاریخ کے بہت مشہور صدر رہے ہیں وہ 1969سے74 19تک صدر رہے ۔انھوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مرغی بیچنے والے قصابوں کے ساتھ کیا اور مرغیوں کی کھال اتارنے اور اسکی صفائی کا کام کیا کرتے تھے، اسکے علاوہ جواخانوں میں گیم آف فورچون کے بوتھ پر بھی کام کیا۔

صدر جیرالڈ فورڈ 1974سے 1977تک صدر رہے وہ پارک رینجر یعنی ایک بڑے نیشنل پارک میں اسکی نگرانی کے فرائض انجام دیتے تھے۔صدر جمی کارٹر 1977سے 1981تک صدر رہے وہ اپنی آبائی ریاست جارجیا میں مونگ پھلی کا فارم چلاتے تھے۔

President-Herbert-Hoover112_1

صدر رونالڈ ریگن 1981سے 1989تک صدر رہے وہ سرکس ورکر، سپراسٹار لائف گارڈ اور ہالی ووڈ کے اداکار رہے۔صدر بل کلنٹن (1993سے 2001) نے اپنی زندگی کا آغاز ایک کریانہ شاپ میں ملازمت سے کیا، بعدازاں وہ ایک بڑے وکیل بنے۔صدر جارج ڈبلیو بش، ایک تیل کی تلاش کرنے والی کمپنی میں بطور لینڈ مین رہے، وہ ان زمینوں پر تیل کی تلاش کا کام کرتے تھے

تازہ ترین