• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکی کو واٹس ایپ پر بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

The Accused Arrested On The Wats App Blackmail Girl

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے نے لڑکی کو واٹس ایپ پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی حکام کے مطابق ملزم موبائل فون خرید کر ڈیلیٹ شدہ ڈیٹا ریکور کرتا اور پھر ویڈیوز اور تصاویر کے بدلے لوگوں کو بلیک میل کرتا تھا ۔

حکام کے مطابق موبائل فونز کا کاروبار کرنے والے حماد خورشید نامی ملزم کے خلاف شہری طارق نے شکایت کی تھی ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم لڑکی سے ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بدلے ایک لاکھ روپے مانگ رہا تھا ۔

ایف آئی اے حکام نے ملزم سے موبائل فونز برآمد کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین