• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومانی وزیر خارجہ کا دورہ بیت المقدس، محمود عباس سے ملاقات

Oman Foreign Minister Visit Of Baitul Maqdis Meet With Mehmood Abbas

سلطنت اومان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے دورے کے دوران صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

مغربی کنارے میں فلسطینی حکومت کے ہیڈکوارٹر رام اللہ میں ہونے والی ملاقات کے بعد اومان وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے صدر عباس کے ساتھ مقبوضہ بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ڈدونلڈ ٹرمپ کے متنازعے فیصلے پر تبادلہ کیا۔

انکا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور خطے میں امن واستحکام کے قیام کے لیے امریکی کا کردار معاون نہیں ثابت نہیں ہوسکتا۔

اوُمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے مقبوضہ بیت المقدس کا بھی دورہ کیا اور مسجد الاقصٰی کی زیارت کے علاوہ انھوں نے وہاں نمازبھی ادا کی۔

تازہ ترین