• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار مطلوب الرحمان عرف منا لاہوری انتقال کرگئے

زکوٹا جن کے کردار سے شہرت پانے والے معروف ٹی وی اداکارمطلوب الرحمان عرف منا لاہوری انتقال کرگئے۔

منالاہوری فالج کے باعث لاہور کے میو اسپتال میں زیرعلاج تھے جہاں وہ گزشتہ شب انتقال کر گئے۔

منا لاہوری نے عینک والا جن میں زکوٹا جن کا کردار ادا کیا تھا اور اس کردار نے انہیں بہت شہرت دی۔

منا لاہوری نے 3 بیٹوں، 2 بیٹیوں اور بیوہ کو سوگوار چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین