• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالی ووڈ ڈرامہ فلم گھوسٹ اسٹوریز کا نیا ٹریلر جاری

خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر ڈرامہ فلم "گھوسٹ اسٹوریز" کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جیریمی ڈیسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائیکولوجسٹ کے گرد گھوم رہی ہے جو تین واقعات کی تحقیقات کے دوران خوف و دہشت کا شکار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مارٹن فری مین،ایلکس لاتھر،پال وائٹ ہاؤس،اینڈی نیمین،ڈینیئل ہِل،ڈیرن براؤن اور ریان اولیویاسمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

پیٹر بام اور وِل کلارک کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13اپریل کوسینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین