• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کوجیل بھیج دیا گیا

Husband And Wife Sent To Jail In Texas

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو داعش میں بیٹوں کی شمولیت سے متعلق حقائق چھپانے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے شہر پلانو سے تعلق رکھنے والے حسنین علی کو ایک سال جبکہ اس کی بیوی سمیہ علی کو 30 ماہ قید کے علاوہ پانچ ہزار ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دونوں افراد پر الزامات تھے کہ انہوں نے تفتیش کے دوران ایف بی آئی سے غلط بیانی کی۔

حسنین اور سمیہ کے دو بیٹوں ارمان علی اور عمر علی نے اکتوبر اور دسمبر 2014 کے درمیان امریکا سے مصر اور پھر شام کا سفر کیا جہاں انہوں نے داعش میں شمولیت اختیار کی۔

تازہ ترین