• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنک فوڈز، کیک اور چکن نگٹس کینسر کا سبب

فرانس میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق فوری طور پر تیار ہوجانے والے جنک فوڈز اور الٹرا پروسسڈ کھانے مثلاً کیک، چکن نگٹس اور بریڈ کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔

food01

تحقیق سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ماہرین نے تجویز کیا ہے کہ معمول کی خوراک کے طور پر گھر میں تیار کیے جانے والے کھانے استعمال کیے جانے چاہئیں جو غذائیت سے بھرپور بھی ہوتے ہیں اور ان کی تیاری میں مصنوعی اجزاء کے بجائے فطری طریقے اور قدرتی اجزاء سے مدد لی جاتی ہے۔

یہ صحت افزا ہونے کے ساتھ ساتھ کم خرچ بھی ہوتے ہیں اس لیے دن میں تین سے چار بار برابر وقفوں کے درمیان گھر کے تیار کردہ کھانے تجویز کیے جاتے ہیں جو نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہنے کا باعث ہوتے ہیں بلکہ جیب پر بھی بھاری نہیں پڑتے۔

food02

دوسری جانب جنک فوڈز اور الٹرا پروسسڈ فوڈز کے ماخذ غیر فطری ذرائع ہوتے ہیں اور انہیں تیار کرنے میں حفظان صحت کے مقرر کردہ اصولوں اور معیار کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔

 

تازہ ترین