• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنیز نمک، ٹیٹرا پیک پلاسٹک بوتلوں پر رپورٹ طلب

Report On Chinese Salt Tetra Pack Plastic Bottles

عدالت عظمیٰ نے ٹیٹرا پیک،پلاسٹک کی بوتلوں اورچائنیز نمک کے حوالے سے حکومت پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری کوکنگ آئل کی فروخت سے متعلق مقدمے کے دوران حکومت پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کو تسلی بخش قرارار دیتے ہوئے کیس نمٹا دیا ہے۔

پنجاب حکومت نے بتایا کہ کوکنگ آئل کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے جمعہ کے روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری کوکنگ آئل کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران حکومت پنجاب کے لاء افسر مصطفی رمدے نے رپورٹ پیش کی کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف اشیاءکے نمونوں کا معائنہ کرنے کے بعد ہمیں ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کی روشنی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر غیر معیاری گھی اورکوکنگ آئل کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

 

تازہ ترین