• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو سٹی میں زلزلہ، 2 افراد ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان

میکسیکو سٹی میں 7 اعشاریہ 5شدت کے شدید زلزلے کے باعث 2 افراد ہلاک، بجلی غائب جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 43 کلومیٹر گہرائی میں میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا۔

غیرخبر ایجنسی کے مطابق زلزلے سے عمارتیں لرز کر رہ گئیں اور قریب 10 لاکھ افرادلوگ بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ایک ہیلی کاپٹرگرنے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے، ہیلی کاپٹر میں میکسیکو کے وزیر داخلہ بھی موجود تھے تاہم وہ حادثے میں محفوظ رہے۔

زلزلے کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ،جنوبی ریاست اوکساکا میں کم ازکم 50مکانات کو نقصان پہنچا ،لوگ ڈر کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

تازہ ترین