• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ میں ننھا ہاتھی کیچڑ سے بھرے کنویں میں جاگرا

تھائی لینڈ میں ایک ننھا ہاتھی اچانک بے قابو ہوکر کیچڑ سے بھرے کنویں میں جا گرا جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے بروقت مدد کے تحت باحفاظت باہر نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ہاتھی اچانک بے قابو ہوکر گہرے کنویں میں جاگراجس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو بلالیا گیااور مسلسل تین گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد رسی کے ذریعے اس ننھے ہاتھی کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

اس حادثے میں ہاتھی نے بھی کئی بار مختلف تارکیبوں کو آزماتے ہوئے باہر نکلنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود لوگوں کی مدد سے وہ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

تازہ ترین