• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصلے امپائر کی انگلی نہیں عوام کے انگھوٹے کرتے ہیں، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ آپ نےثابت کردیا فیصلے امپائر کی انگلی سے نہیں عوام کے انگوٹھے کرتے ہیں،آپ نے انہیں رد کیا جنہوں نے 5سال جھوٹ بولا ،بہتان تراشی کے سوا کچھ نہ کیا ۔

لودھراں میں ن لیگ ورکرز کنونشن سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ آپ نے ووٹ کے احترام کو بحال کیا،لودھراں کا فیصلہ پوری دنیا میں گونج رہا ہے ،2018ء میں ملک کا ہر حلقہ لودھراں بن جائےگا۔

ان کا کہناتھاکہ لیڈ بڑھانے کی بات کرنے والے 27ہزار ووٹوں سے ہار گئے،اب لاڈلہ کہتا ہے ہم نے لودھراں الیکشن سے سبق سیکھنے کا فیصلہ کیا ہے،اب قوم تمہیں سبق سکھائے گی۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ الیکشن جیت گئی تو لودھراں میں سب سے پہلے گیس آئے گی،جو منصوبے 20سال میں نہیں بنتے وہ شہبازشریف نے 20ماہ میں مکمل کئے ہیں۔

نوازشریف نے مزید کہا کہ آپ نے آنے والے انتخابات میں کچھ بڑے فیصلے کرنا ہیں،اپنے ووٹ کے تقدس کی حفاظت کرو گے،آپ نہیں چاہو گے کہ آپ کا منتخب وزیراعظم نااہل اور رسوا ہوتا رہے۔

ان کا کہناتھاکہ کاشتکاروں کو سستی کھاد اور بجلی دی ،ایسا پروگرام بنارہے ہیں،جس میں بے گھر لوگوں کو گھر فراہم کیا جائے گا،لودھراں میں اسپیڈو بس کی تعداد بڑھائیں گے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہماری میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والوں سے 5برس میں پشاور میٹرو بس نہیں بن سکی ،ہم وہ لوگ ہیں جو کام کرکے دکھاتے ہیں۔

تازہ ترین