نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم مودی نے دورہ بھارت پر آئے ایرانی صدر حسن روحانی سے وفود کی سطح پر ملاقات کی،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ٹرانسپورٹ کی 9 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اورایرانی صدرحسن روحانی کے درمیان حیدرآباد ہاوس میں ملاقات کےبعد مشترکا اعلامیہ جاری کیا گیا۔
نریندرمودی کا کہنا تھاہے کہ ایرانی صدرکے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات گہرےاورمضبوط ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ایران بھارت، پڑوسی ملک افغانستان کومحفوظ ،خوشحال اور خطے کے ممالک کودہشتگردی سے آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران بھارت تعلقات تاریخی اور تجارت وکاروبارسےآگے کےہیں،ملاقات میں ٹرانزٹ اور اکانومی سے متعلق معاملات پر گفتگوہوئی،، ونوں ممالک کےدرمیان ریلوےتعلقات قائم کرنے پربھی بات ہوئی۔