• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں جلسہ ،شریف خاندان اکھٹے اسٹیج پر پہنچا

The Lodhans Jalsa The Sharif Family Reached To Gather On The Stage

لودھراں کے جلسے میں غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملے ،سابق وزیراعظم نوازشریف ،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک ساتھ شریک ہوئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار کی کامیابی پر منعقدہ ورکرز کنونشن میںشریف خاندان اسٹیج پر پہنچا تو مریم نواز ،حمزہ شہباز کو اسٹیج پرآگے لے کر آئیں۔

نوازشریف نے جلسے کے شرکا سے کہاکہ مریم اور حمزہ دوبارہ لودھراں آئيں گے اورعوام سے بات کريں گے ۔

نوازشریف اور وزیراعلی میں مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا ، مریم نواز نے وزیراعلی پنجاب کے خطاب کو سراہا ۔

تازہ ترین