• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سو میں سے 80بے ایمان پھر بھی بھارت دیش مہان،  35فیصد بھارتی وزرائے اعلیٰ کے خلاف سنگین مقدمات قائم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی وزرائے اعلیٰ کی اکثریت کروڑپتی ہے، ان میں سے 10فیصد 12ویں پاس جبکہ 3فیصد کے پاس ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے۔

بھارت میں 35فیصد وزرائے اعلیٰ کو ان کے اپنے جمع کرائے گئے تازہ ترین حلف ناموں کے مطابق مقدمات کا سامنا ہے جبکہ 81فیصد نے خود کو کروڑپتی بھی تسلیم کیا ہے۔

بھارتی ایسو سی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمزاور نیشنل الیکشن واچ کے مطابق مزید 26فیصد وزرائے اعلیٰ کو قتل، اقدام قتل اور دھوکا دہی سمیت متعدد سنگین مقدمات کا سامنا ہے جبکہ 2وزرائے اعلیٰ کے اثاثوں کی مالیت 100کروڑ سے زائد ہے۔

بھارت کے غریب ترین وزرائے اعلیٰ میں تریپورہ ریاست کے مانیک سرکار26لاکھ جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی محبوبہ مفتی56لاکھ روپے مالیت کے اثاثوں کے ساتھ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 31وزرائے اعلیٰ میں سے10فیصد 12ویں پاس جبکہ 39فیصد گریجویٹ،32فیصد پروفیشنل اور3فیصد کے پاس ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے۔

تازہ ترین