• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، قدیم عمارت دھماکا خیز مواد سے سیکنڈ وں میں زمین بوس

عراق میں 45سال قدیم عمارت کودھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیاگیا۔

ایک طرف توعمارتیں کھڑی کرنے اور پُل تعمیر کرنے میں تو مہینوں حتیٰ کے سال بھی لگ جاتے ہیں وہیں انہیں گرانے کے لیے صرف چند سیکنڈاور ایک بٹن دبانا ہی کافی ہوتا ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ گزشتہ دنوں عراقی شہر سلیمانیہ میں بھی دیکھنے کو ملا جب 1970ء کی دہائی میں قائم ہونے والی ایک عمارت کو دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔

گودام کے طور پر استعمال کی جانے والی اس عمارت کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا جبکہ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ اس نظارے کو دیکھنے کیلئے کچھ ہی دور موجود تھے۔

واضح رہے کہ گرائی جانے والی عمارت کی جگہ ایک نیا پراجیکٹ تعمیر کیا جائے گا۔

تازہ ترین