• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیتھونیا میں روشنیوں سے سجے سالانہ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا، شہر کی کئی عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھیں، رنگ برنگے فن پارے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

لیتھونیا کے شہر کلائپیدا (Klaipeda) میں سالانہ لائٹ فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

اس لائٹ فیسٹیول کیلئے ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے کئی آرٹسٹ یہاں پہنچ کر اپنے فن کا مظاہرہ ہیں۔

تین روز تک جاری رہنے والے روشنیوں سے سجے اس منفردمیلے میں جہاں رنگوں و روشنیوں کا امتراج نظر آرہا ہے وہیں ملٹی میڈیا پراجیکشن کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا ہے۔

لائٹ فیسٹیول کے دوران رات کے وقت بلند و بالا اور تاریخی عمارتوں پر لیزر پراجیکشن سے خوبصورت لائٹ شو کا انعقا دکیا جارہا ہے جو 3روز تک اپنے رنگینیاں بکھیرنے کے بعد 18فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔

تازہ ترین