• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں چینی سالِ نوکا جشن شروع ہوتے ہی چائنا ٹاؤن میں روایتی چینی لالٹینیں روشن ہو گئیں، لوگ بڑی تعداد میں یہ نظارہ دیکھنے پہنچے۔

چینی سالِ نوکا آغاز ہو گیا ہے اسی سلسلے میں جہاں چین میں لوگوں کا جوش و خروش دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے وہیں دنیا کے کئی ممالک سمیت برطانیہ میں بھی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔

لندن میں نئے چینی سال کی خوشی میں رنگارنگ تقریبات کے ساتھ چائنا ٹاؤن میں بھی لوگوں کی آمد اور دلچسپی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

کچھ ماہر فنکاروں نے سینکڑوں پھولوں کی مدد سے دلچسپ ماڈل تیار کئے ہیں اور آرٹ کے اظہار کے دیگر انداز بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

چائنا ٹاؤن میں اسی مناسبت سے روایتی چینی لالٹینیں لگائی گئی ہیں جو رات کے اندھیرے میں روشنیاں بکھیرتے ہوئے نہایت دلکش دکھائی دیتی ہیں۔

لندن میں رہنے والے چینی باشندوں کے علاوہ لندن کے شہری بھی ان تقریباب میں دلچسپی لیتے ہوئے شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نیا چینی قمری سال کتے کا سال قرار دیا گیا ہے ۔

تازہ ترین