• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا اعتراف کرلیا،چانڈیو

Nawaz Sharif Accepts Differences In The Party Chandio

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی موجودگی میں مریم نواز سے تقریر نہ کروا کے نوازشریف نے پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ کا اعتراف کرلیا ہے۔

لودھراں میں نوازشریف اور شہبازشریف کی تقاریر پر ردعمل دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عوام جلد ہی مسلم لیگ ن میں ’م‘اور ’ش‘ کا اضافہ دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹ پر نااہل ہوئے نواز شریف نے آج پھر قوم سے جھوٹ بولا۔

پی پی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کوامن میاں صاحب نے نہیں حکومت سندھ اور فورسز نے دیا ہے،نوازشریف نے کراچی آپریشن کے فنڈزکا وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے اپنی سیاست کی طرح سی پیک کو بھی جی ٹی روڈتک محدود کردیا ہے ۔

مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف کی چرب زبانی کاجواب دینا سیاسی اخلاقیات کے منافی ہے۔

تازہ ترین