• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے زینب قتل کیس کے فیصلے کو مثال قرار دیدیا

Nawaz Sharif Described The Decision Of Zainab Murder Case As An Example

سابق وزیراعظم نوازشریف نے زینب قتل کیس کے فیصلے کو مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زینب بیٹی اور اہل خانہ کو بلا تاخیر انصاف کی فراہمی لائق تحسین ہے۔

ایک بیان میں نوازشریف نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سجاد احمد نے جس محنت اور جذبے سے قانونی تقاضے پورے کیے وہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے اور انصاف کی فوری فراہمی معاشرے میں ایسے گھناؤنے جرائم کا راستہ روکنے میں سنگ میل کا درجہ رکھتے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہاکہ اب ہماری بچیوں کی طرف کوئی بُری نظر اٹھانے کی بھی جرات نہیں کرے گا ۔

تازہ ترین