• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانس سے بھرپورفلم مڈنائٹ سن کی نئی جھلکیاں

رومانس سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈڈرامہ فلم مڈ نائٹ سَن (Midnight Sun) کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔

اسکاٹ اسپیر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک 17سالہ لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جس کی بینائی ایک پراسرار بیماری کی وجہ سے بتدریج کم ہوتی رہتی ہے اور اس بیماری کے باعث وہ گھر میں قید ہوکر رہ جاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں بیلا تھورن، پیٹرک شوارزنیگر، راب رگل اور کوئن شیفرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جین گیٹین کی پروڈیوس کردہ یہ رومانٹک فلم 23مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین