• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں عوام ووٹ دیتےاور عدلیہ انصاف کرتی ہے،عمران خان

The People Are Cast Vote Around The World And Judiciary Justice Imran Khan

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی جمہوریتوں میں عوام ووٹ سے نمائندے منتخب کرتے ہیں ، لیکن انصاف عدلیہ ہی فراہم کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ شریفوں کی منطق ہے کہ جو ایک بار ووٹ لے کر آجائے وہ قانون سے بالاتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے ووٹ لانے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ شخص قانون سے اوپر ہوگیا ہے، دنیا بھر میں جس طرح انصاف کی فراہمی عدلیہ کے ذمے ہے ،اسی طرح ریاستی ادارے کرپشن کا سراغ لگاتے اور اسے بے نقاب کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں کو جنوبی افریقا کی طرف دیکھنا چاہیے،جہاں حکمران جماعت نے کرپشن کے الزامات پر اپنے صدر کو گھر بھیج دیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو بھی کرپشن کے الزام میں پولیس سے تفتیش کا سامنا ہے۔

تازہ ترین