روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزمات میں حقائق سامنے نہیں لائے گئے، امریکا نے الزامات کے ثبوت نہیں دیئے ۔
امریکا میں تیرہ روسی شہریوں پر فرد جرم عائد کرنے کے معاملے پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی الزامات میں حقائق سامنے نہیں لائے گئے، حقائق کے بغیر مفروضوں کی کوئی حیثیت نہیں۔
سرگئی لاروف نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی پر تعاون کرنے کے بجائے امریکا بغیر ثبوت الزامات لگا رہا ہے، روس نے امریکی انتخابات سے پہلے اور بعد میں بھی مبینہ روسی مداخلت کی وضاحت کر دی تھی۔
امریکا نے گذشتہ روز امریکی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں تیرہ روسیوں پر فرد جرم عائد کی ہے۔