• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلیٹ فارم سے بچہ پٹری پر کود گیا، نوجوان نے بچالیا

اٹلی کے شہر میلان میں نوجوان نے بہادر ی کا ثبوت پیش کر دیا، ریل کی پٹری پر کودنے والے بچہ کو ٹرین آنے سے چند لمحے پہلے بچا لیا۔

کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی،اٹلی کے شہرمیلان کے میٹرو اسٹیشن پر بھی ایک ایسا ہی رونگٹے کھڑے کر دینے والاواقعہ پیش آیا جب ایک بچہ کھیل کود میں ریل کی پٹری پر کود گیا۔

میٹرو اسٹیشن تما م مسافر ٹرین کی آمد کا انتظار کر رہے تھے کہ اچانک اپنی ماں کے ساتھ سے پلیٹ فارم پر بیٹھا بچہ کھیلنے کے لیے اُٹھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ریلوے لائن پر کود گیا۔

اتنے میں وہاں موجود مسافروں نے مدد کے لیے پکارنا شروع کر دیا تاہم ٹرین آنے میں نہایت کم وقت رہ جانے پر ایک نوجوان نے تیزی سے ریلوے لائن پر چھلانگ لگائی اور بچہ کو اُٹھا کر پلیٹ فارم پر آگیا۔

یہ تو کسی خوش قسمتی سے کم نہ تھا کہ نوجوان کی بہادر سے بچہ جان سے نہ گیا ورنہ بچے کی یہ شرارت یقیناًجان لیوا ثابت ہو سکتی تھی۔

تازہ ترین