• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں پاکستانیوں سےپاکستانی مجھ سے محبت کرتے ہیں، سیمی

Pakistani People Love Me Darren Sammy

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے تیسرے ایڈیشن سے قبل پاکستانیوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

ویڈیو بیان میں ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستانی ان سے اور وہ پاکستانیوں سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں، گزشتہ ایڈیشن کے فائنل میں بھی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں زبردست جوش و خروش تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایڈیشن میں قذافی اسٹیڈیم میں ٹرافی اٹھائی تھی ، اب 25 مارچ کو کراچی میں بھی ٹرافی اٹھائیں گے اور گذشتہ برس سے زیادہ جشن منائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہوگا اور سیمی فائنل لاہور جب کہ فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین