• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین وزیر اعظم کی چینی سالِ کی دعائیہ تقریب میں شرکت

چینی سالِ نو کا جشن منانے کے لیے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھی چینیوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

چینی سالِ نو کا آغاز ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں دنیا بھر میں تقریبات بھی زور و شور سے جاری ہیں جن میں گزشتہ روزہر دلعزیر کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو بھی شریک ہو ئے۔

کینیڈا کے شہرمسی ساگا Mississauga میں واقع چینی ٹیمپل گوانگ شین Guang Shan میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹروڈو بھی شرکت کے لیے پہنچے اورمذہبی جذبات کا مکمل احترام کرتے ہوئے پوری عقیدت سے اس دعائیہ تقریب کا حصہ بنے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس دوران انہوں نے پیپر کٹنگ کے ذریعے بھی چینی زبان میں اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔

تازہ ترین