• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو حق نہیں کسی ادارے کا ترجمان بنے، رانا ثناءاللہ

No One Has Right To Be Spokesperson Of Any Institution

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی ادارے یا سپریم کورٹ کا ترجمان بنے اور سپریم کورٹ کو اپنے نام نہاد ترجمانوں کا بھی نوٹس لینا چاہیے۔

وزیر قانون پنجاب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں پر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگاتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ راوؤانوار کو بہادر بچہ کہہ کر آصف زرداری صرف کریڈٹ لینا چاہتے ہیں۔ اصل حقیقت سے سب آگاہ ہیں۔

وزیرقانون پنجاب نے واضح کیا کہ نوازشریف اور چوہدری نثار میں کوئی اختلاف نہیں۔ البتہ ایشوز پر اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین