• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل پاکستانی کرکٹ کے فروغ میں شاندار اضافہ ہے، عبد القدوس بزنجو

Psl Is Great Advancement In Promotion Of Pakistani Cricket Abdul Quddus Bizenjo

وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں ایک شاندار اضافہ ہے، جس سے پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کے بند دروازے کھلنے میں بھر پور مدد مل رہی ہے۔

عبد القدوس بزنجو نے پی ایس ایل میں شرکت کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دبئی روانگی کے حوالے سے اپنے نیک تمناؤں کے پیغام میں کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز صوبہ بلوچستان کی پہچان اور کرکٹ کے فروغ میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ماضی کی طرح اس سال بھی پی ایس ایل میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہو جائے۔

 

تازہ ترین