• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں ہزاروں کینوؤں اور لیموں کی بہار

مینٹن میں85 ویں سالانہ کینو اور لیموں کے میلے اور  دیوہیکل مجسموں کی پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

کینو کھانے میں تو مزیدار ہو تے ہی ہیں لیکن اس سے بنا ئے گئے فن پارے بھی کم حسین نہیں ہوتے۔ فرانس کے علاقے مینٹن میں لیموں اور کینوؤں کے سالانہ میلے کا آغاز ہو گیا ہے جس کے لیے ہزاروں کینوؤں اور لیموں کی مدد سے دلچسپ مجسمے تخلیق کیے گئے ہیں۔

85 ویں سالانہ ’فیٹ دی سٹرون‘ فیسٹیول کے موقع پر ہزاروں کینوؤں اور لیموں کی مدد سے دیوہیکل مجسمے تیار کیے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

فیسٹیول کے دوران بالی ووڈ تھیم پر مبنی دیوہیکل مجسموں کی شاندار پریڈ کا بھی انعقاد کیا گیا جس نے شہر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔17 فروری سے باقاعدہ طور پر شروع ہونے والا دلچسپ میلا 4 مارچ تک جاری رہے گا جس میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

 

تازہ ترین